ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پستان کے کینسر کو روکنے کے لیے مائیں بچوں کو اپنا دودھ پلائیں: پروفیسر ایم امان اللہ خاں

پستان کے کینسر کو روکنے کے لیے مائیں بچوں کو اپنا دودھ پلائیں: پروفیسر ایم امان اللہ خاں

Fri, 11 Aug 2017 01:22:56    S.O. News Service

علی گڑھ:10/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے زیرِ اہتمام عالمی شیرِ مادر ہفتہ کے تحت مختلف پروگرام منعقد کئے گئے جن کا افتتاح میڈیسن فیکلٹی کے ڈین اور جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ایم امان اللہ خاں نے کیا۔اس موقعہ پر کمیونٹی میڈیسن شعبہ کی سابق سربراہ پروفیسر زلفیہ خاں بھی موجود تھیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ایم امان اللہ خاں نے کہا کہ پستان کے کینسر کے بڑھتے معاملات کو روکنے کے لئے ماؤں کو اس امر کے تئیں بیدار کیا جائے کہ وہ بچوں کو اپنا دودھ پلائیں۔کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے سربراہ پروفیسر علی امیر اورپروگرام کی آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر سائرہ مہناز نے عالمی شیرِ مادر ہفتہ کے موقعہ پر بچوں کے لئے رویّہ میں تبدیلی، ترسیل اور بچوں کے لئے شیرِ مادر موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ جس میں صحت کارکنان(ہیلتھ ورکرس)، طبی سماجی خدمت گار(میڈیکو سوشل ورکر)اور ریزیڈنٹ معالجین نے حصہ لیا۔شہری صحت تربیتی مرکز(اربن ہیلتھ ٹریننگ سینٹر( یو ایچ ٹی سی ) اور دیہی صحت تربیتی مرکز(رورل ہیلتھ ٹریننگ سینٹر(آر ایچ ٹی سی ) میں ڈاکٹر علی جعفر عابدی اور ڈاکٹر سکینہ مشفق نے پیشکش(پرزنٹیشن) دی۔پروگرام میں سلوگن نویسی، مضمون نویسی مقابلوں کے فاتح شرکاء کو انعامات سے سرفراز کیا گیا۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر نکہت ناز نے انجام دئے جبکہ ڈاکٹر سائرہ مہناز نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔اس موقعہ پرمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر حارث ایم خاں، پروفیسر ایس ایچ عارف، پروفیسر اقبال ایم خاں، پروفیسر نجم خلیق، پروفیسر ایم اطہر انصاری، ڈاکٹر سلمان خلیل، ڈاکٹر صبوحی افضال، ڈاکٹر ایم سلمان شاہ، ڈاکٹر ضیاء صدیقی، ڈاکٹر تبسم نواب، ڈاکٹر نفیس فیضی، ڈاکٹر عرفی، ڈاکٹر ایس این اے ہاشمی،مسٹر اظہار الحق اور ڈاکٹر سمرین خاں بھی موجود تھیں۔


Share: